Skip to Content

Jhumun

(0 review)

جھو مو ں  

روحانی اورنفسیاتی بیداری کی نظمیں

یہ مجموعہ کلام ہےایک ڈاکڑ کا جو اﷲ کی رحمت سے ایک دن صو فی بن گیا۔  اس عرفان کے ساتھ ہی معرفت کی نظموں کی آمد ہونے لگی جوصوفی ڈاکٹر سرفراز زیدی لکھ لیا کرتے۔ یہ انمول نظمیں  پڑھ کرآپ بھی عرفانیت کے سفر پر گامزن ہو سکتے ہیں۔اور سب نفسیاتی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

جھو ٹا نفس

دنیا میں ہر شخص جھوٹے نفس کے شکنجے میں گرفتار ہے۔ اسی وجہ سے دنیا میں ہر شخص نفسیاتی مسائل- خوف ،غصہ،رنجش، حسد، لالچ- کا شکار ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ جیسے جیسےیہ جھوٹا نفس ہمیں اپنی گرفت میں قید کرتا چلا جاتا ہے، ویسے ویسے ہم اپنے سچے نفس سے دور ہوتے  چلے جاتے ہیں۔

سچا نفس

 ۔سچا نفس ہم نومولود بچوں میں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ان میں ابھی جھوٹا نفس موجود نہیں ہوتا۔ سچا نفس ہر طرح کے نفسیاتی مسائل سے آزاد ہوتا ہے۔ سچا نفس اندرونی سکون کا چشمہ ہے۔

صوفی ڈاکٹر سرفراز زیدی نے مشاہدہ کیا کہ جھوٹے نفس سے نجات پانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اس کو زیادہ توجہ نا دیں۔اس کے بجائے اگر ہم اپنی توجہ اپنے اردگردرکھیں اس لمحے پر -اپنے حواس خمسہ کو استمال کرتے ہوئے- تو ہم اپنے سچے نفس سے وابستہ رہتے ہیں۔اور سٹریس ہم سے میلوں دور رہتا ہے۔

لمحہ

آپ ذرا غور سے دیکھیں تو مشاہدہ کریں گے کہ اس لمحہ میں نہ صرف اشیا ہیں بلکہ خلا،خاموشی اور سکوت بھی ہے، پسں منظر میں۔

ـصوفی ڈاکٹر سرفراز زیدی فرماتے ہیں کہ ایک دن کا واقعہ ہے میں ایک ریستوران میں دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا ۔اور ساتھ ہی توجہ رکھی ہوئی تھی کھڑکی سے باہر اونچے اونچے درختوں پر۔ اور خلا، خاموشی اور سکوت پر-کہ اک دم سے خلا، خاموشی اور سکوت پسں منظر سے پیش منظر میں آ گیا ،بہت زور کے ساتھ۔   ریستوران میں لوگوں کی آوازیں بہت مدہم ہو گئیں۔میں نے مشاہدہ کیا کہ خلا، خاموشی اور سکوت دراصل تین نہیں بلکہ ایک ہے - بہت گہرا، طا قتوراور پرسکون - پھر میں نے یہ اندرونی آواز سنی ،     

 یہی سب کا رب ہےـ  

 Buy now
Price
2,795.00 Rs. 2,795.00 Rs.
2,795.00 Rs.

Dynamic Shipping, multiple couriers.
See Returns, Refunds & Exchange Policy


Name: Jhumun
Author: Sarfraz Zaidi MD